Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / رخصتی کی خبروں کے دوران صدر زمبابوے موگابے برسر عام

رخصتی کی خبروں کے دوران صدر زمبابوے موگابے برسر عام

ہرارے 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر زمبابوے رابرٹ موگابو پہلی بار برسر عام آئے جبکہ قبل ازیں فوج نے جاریہ ہفتہ اُنھیں اپنی قیامگاہ پر نظربند کردیا تھا۔ اُنھوں نے ایک گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ جبکہ فوج نے مذاکرات میں پیشرفت کا اعتراف کیا۔ دریں اثناء پورے ملک میں موگابے کی صدارتی عہدہ سے سبکدوشی اور اُن کی رخصتی کی خبریں عام ہوگئی ہیں۔ ایک اور اطلاع کے بموجب زمبابوے کے سابق جنگی سورماؤں کی اسوسی ایشن نے آج صدر رابرٹ موگابے کے صدارتی عہدہ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالا اور عوام پر زور دیا کہ وہ صدر موگابے پر دستبرداری کے لئے زور ڈالیں۔ اسوسی ایشن کے قائد کرسٹوفر نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ موگابے اور اُن کی شریک حیات گریس کے لئے اب رخصتی کا وقت آگیا ہے۔ اُنھوں نے سڑکوں پر احتجاج میں کل ہزاروں افراد کی شرکت کا اعلان کیا۔ قبل ازیں رابرٹ موگابے نے فوجی جنرلوں سے ملاقات کی تھی۔ کرسٹوفر نے دعویٰ کیاکہ فوجی جرنلوں نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے اور جلد ہی موگابے کا خاتمہ ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT