Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / رسوائی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

رسوائی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) ازدواجی زندگی کے تنازعات کی یکسوئی کے دوران برادر نسبتی کی رسوائی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 45 سالہ وینکنا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ وینکنا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ حیات نگر کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام ضلع نلگنڈہ بتایا گ

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) ازدواجی زندگی کے تنازعات کی یکسوئی کے دوران برادر نسبتی کی رسوائی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 45 سالہ وینکنا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ وینکنا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ حیات نگر کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام ضلع نلگنڈہ بتایا گیا ہے ۔ متوفی شخص اور اس کی بیوی میں تنازعہ چل رہا تھا اور تین ماہ قبل وینکنا کی بیوی مائیکے چلی گئی تھی اور معمولی جھگڑا ایک تنازعہ کی شکل اختیار کرگیا تھا ۔ 16 فروری کے دن اس شخص کا برادر نسبتی بات چیت کیلئے اپنے بہنوائی کے مکان واقع وجئے نگر کالونی حیات نگر آیا تھا اور دونوں میں کافی دیر تک بات چیت ہوئی اور جھگڑا ہوگیا برادر نسبتی کی رسوائی سے دلبرداشتہ ہوکر وینکنا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT