Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / رسوائی کے خوف سے ایک شخص کی خودکشی

رسوائی کے خوف سے ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) خاتون سے ناجائز تعلقات اور بیوی کی جانب سے پنچایت بٹھانے کے خوف سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ کارتک نے کل رات خودکشی کرلی۔ کارتک پیشہ سے ڈرائیور تھا جو میاں پور علاقہ میں رہتا تھا اس شخص کی شادی ناگامنی نامی خاتون سے ہوئی تھی اور اس کے ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے۔ اس بات کا علم اس شخص کی بیوی کو ہوا تھا۔ تاہم بیوی کو علم ہونے کے بعد کارتک نے خاتون سے اپنے ناجائز تعلقات ختم کرلئے تھے۔ باوجود اس کے اس شخص کو بیوی کی جانب سے پنچایت بٹھانے کا خوف تھا اور رسوائی کے خوف سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT