Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / رسوگولا کی لڑائی میں بنگال فتح یاب

رسوگولا کی لڑائی میں بنگال فتح یاب

کولکاتا ۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) رسوگولا کے تعلق سے گزشتہ ڈھائی برسوں سے اڑیسہ اوربنگال کے درمیان جاری قانونی جنگ میں آج مغربی بنگال کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ چینائی میں قائم ’’جیو گرافیکل آئیڈنٹی فکیشن‘‘ (جی آئی) نے آج فیصلہ دیا ہے کہ ہندوستان کی قدیم مٹھائی رسوگولا کا تعلق اڑیسہ سے نہیں بلکہ بنگال سے ہے ۔2015ء میں مغربی بنگال اور اڑیسہ نے جی آئی میں رسوگولا سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ رسوگولا کا تعلق ان کی ریاست سے ہے ۔جی آئی کے فیصلے کے فوری بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم سب کیلئے اچھی خبر ہے کہ جی آئی نے رسوگولا کو بنگا ل کی وراثت قرار دیا ہے‘‘۔ بنرجی کی کابینہ میں فوڈ پروسیسنگ کے وزیر عبدالرزاق ملا نے کہا کہ ہم سب اس جیت پر خوش ہیں ۔ انھوںنے کہاکہ اس سے قبل ہم نے سردی کے موسم میں بنگال میں فروخت ہونے والا جیوناگیر موا کی لڑائی میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ ملا نے کہاکہ رسوگولا کا آغاز بنگال سے ہوا اس لئے ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ اڑیسہ نے غیرضروری طور پر اس تنازعہ کو شروع کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT