Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / رشتوں کا دوبہ دو پروگرام، سیاست اور سیاست ملت فنڈ سے انتظامات

رشتوں کا دوبہ دو پروگرام، سیاست اور سیاست ملت فنڈ سے انتظامات

کل رائل ریجنسی گارڈن میں مقرر، محترمہ عظمیٰ ناہید ممبئی صدارت کریں گے، براہ راست نشریات

حیدرآباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) والدین جو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لئے رشتوں کے ضمن میں بے چین و بے تاب ہیں اور انہیں من پسند رشتے مل نہ پا رہے ہیں وہ فکر نہ کریں بلکہ سیاست اور سیاست ملت فنڈ کے تعاون و اشتراک سے منعقد ہونے والے دوبہ دو ملاقات پروگرام میں ضرور شرکت کریں تو اللہ کی مدد و نصرت سے انہیں رشتوں کے انتخاب میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور اچھے گھرانوں میں اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتے طئے کرسکیں گے۔ اتوار 18 فبروری کو 10 بجے دن تا 4 بجے شام رائیل ریجنسی گارڈنس (آصف نگر، روبرو پٹرول پمپ) پر 82 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد ہوگا۔ پروگرام کی صدارت محترمہ عظمیٰ ناہید (ممبئی) کریں گی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر معین انصاری سابق پروفیسر پالمیر یونیورسٹی (امریکہ)، ڈاکٹر شاہدہ انصاری کے علاوہ جناب سید بن محمد القعیطی، جناب فیصل بن علی القعیطی، مالکین ریجنسی گارڈنس اور مہمان اعزازی میر سعادت علی خان (شکاگو) جناب قادر علی خاں سابق ایم ڈی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اے پی اور جناب محمد تاج الدین ڈپٹی ڈائرکٹر لوک ایوکت پروگرام میں بھی والدین کے ایک ہی چھت تلے گریجویٹس تا ایس ایس سی اور تاخیر سے شادی اور معذورین کیلئے رشتوں کے کاؤنٹرس بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ ان کاؤنٹرس پر اب تک کے پروگرام کے بائیو ڈاٹاس اور جو والدین روزنامہ سیاست پر اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کروائے ہیں، انہیں والدین کے ملاحظہ کے لئے رکھا جائے گا۔ پروگرام کی خاص بات یہ رہے گی کہ اس کے آغاز سے لیکر اختتام تک سیاست کے فیس بک، اسکیب Skibe اور یوٹیوب پر راست مشاہدہ کی سہولت رہے گی۔ حیدرآباد اور جڑواں ریاستوں کے اضلاع اور ملک کی بیرونی ریاستوں کے ساتھ سعودی عرب، دوحہ، قطر، دوبئی، عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں اس پروگرام کا راست مشاہدہ کرسکیں۔ والدین کیلئے ضروری ہیکہ وہ اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں جنہوں نے دفتر میں اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں دوبارہ دوبہ دو پروگرام میں کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں۔ البتہ وہ شناختی کارڈ اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں۔ پروگرام میں بھی حسب سابق کی طرح میڈیسن، انجینئرنگ، گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹس، ایم بی اے، ایم سی اے، بی سی اے، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم، حافظ اور دیگر فنی کورس سے وابستہ لڑکوں اور لڑکیوں کے کاؤنٹرس کا نظم رکھا جائے گا۔ ادارہ سیاست اور سیاست ملت فنڈ کی جانب سے پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن ہوگا جہاں کمپیوٹرس کی مدد سے فوٹوز اور بائیوڈاٹاس کامشاہدہ والدین کرسکتے ہیں اور اسی طرح جو کوئی اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے آن لائن رجسٹریشن کروانے کے خواہاں ہوں وہ اس کاؤنٹر سے ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ والدین وقت پر رائیل ریجنسی گارڈنس پہنچ جائیں اور بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز ضرور ساتھ رکھیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9391160364 کوآرڈینیٹرسے ربط کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT