Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / رشتوں کے انتخاب کیلئے دفتر سیاست میں رجسٹریشن جاری

رشتوں کے انتخاب کیلئے دفتر سیاست میں رجسٹریشن جاری

سرپرستوں اور والدین کی آمدورفت میں اضافہ، سینکڑوں رشتہ دستیاب
حیدرآباد ۔ 16 نومبر (دکن نیوز) سیاست اور ایم ڈی ایف کے زیراہتمام والدین اور سرپرستوں کے لئے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے انتخاب میں شہر اور اضلاع میں دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کرتے ہوئے آسانیاں فراہم کی جارہی ہیں، جس کیلئے اب تک 80 پروگرامس منعقد ہوچکے ہیں۔ اسی طرح روزانہ پیر تا ہفتہ (11 بجے دن تا 5 بجے شام) دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست میں والدین کیلئے سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، حافظ و عالم، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، عقدثانی، ایم بی اے، ایم سی اے، بی ایڈ اور تاخیر سے شادی اور معذور لڑکوں اور لڑکیوں کے فائلس (بائیو ڈاٹاس معہ فوٹوز) ملاحظہ کرکے رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے والدین و سرپرستوں کی بڑی تعداد ایم ڈی ایف کے دفتر پہنچ کر استفادہ کررہی ہے۔ ایسے والدین و سرپرست جنہوں نے اپنے لڑکے اور لڑکی کا بائیو ڈاٹا رجسٹریشن نہیں کروائے ہیں ان کیلئے زرین موقع ہے کہ احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈز) روبرو رام کرشنا تھیٹر پہنچ کر لڑکے یا لڑکی کے لئے رشتہ کے ضمن میں ایک عدد بائیو ڈاٹا اور فوٹو کے ذریعہ رجسٹریشن کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT