رشتہ داروں کو سیاسی روزگار دینے کے سی آر پر اُتم کمار ریڈی کا الزام

حیدرآباد ۔ 11 ؍ مارچ ( پی ٹی آئی) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی نے چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراو کی جانب سے اپنے ایک بھانجہ جے سنتوش کمار کو کو راجیہ سبھا میں انتخابات میںآزاد امیدوار نامزد کئے جانے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ اتم کمار ریڈی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ کے سی آر اپنے رشتہ داروں کو عہدے دے رہے ہیں جبکہ ریاست میں بیروزگار نوجوانوں کو مکمل طور پر نظرانداز کرچکے ہیں ۔ اتم کمارریڈی نے کانگریس کارکنوں کے ساتھ فیس بک پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ سنتوش کمار کسی اہم سیاسی عہدہ پر فائز کئے جانے والے کے سی آر خاندان کے چوتھے فرد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے بیٹے کے ٹی راماراؤ اور بھانجہ ٹی ہریش راؤ (حکومت تلنگانہ میں ) وزیر ہیں جبکہ ان کے دختر کویتا نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ اور اب سنتوش کمار کو راجیہ سبھا رکن بنالیا گیا ہے ۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے الزام عائد کیاکہ کے سی آر صرف اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ۔

جبکہ کانگریس نے درج فہرست قبائیل کے بلرام نائک کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT