Wednesday , December 12 2018

رشتہ داروں کی بدسلوکی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /3 جون ( سیاست نیوز ) دیور دیورانی کی بدسلوکی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ ابراہیم پٹنم پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ شاہین بیگم نے خودسوزی کرلی ۔ شاہین بیگم نے 29 مئی کے دن انتہائی اقدام کیا تھا جو کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہین بیگم کے لڑکے راشد کو دیور سلام اور دیورانی حسینہ بیگم نے گھر میں شرارت کرنے پر مارا تھا ۔ سلام اور شاہین بیگم کا شوہر جہانگیر دو سگے بھائی پڑوس میں رہتے ہیں اور ان کے مکانات دنڈی میدرم میں واقع ہیں جو چوڑیاں فروخت کرنے کا کاروبار کرتے ہیں ۔ راشد روتے ہوئے اپنی والدہ کے پاس پہونچا اور شاہین برہمی کے عالم میں سلام کے گھر پہونچی ۔ بتایا جاتا ہے کہ راشد نے اپنے چچا کے مکان میں کولر کے کھٹکے کھول بند کر رہا تھا ۔ جس پر برہم ہوکر چچا اور چاچی نے اسے ڈانٹا اور مارا تھا ۔ جب شاہین پوچھنے گئی تو سلام اور اس کی بیوی نے اس کے ساتھ بدسلوکی اور کافی برا بھلا کہا جس سے دلبرداشتہ اس خاتون نے اپنے گھر پہونچکر خود کو آگ لگالی جو کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT