Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / رشتہ میں تاخیر اور خرابی صحت پر لڑکی کی خودکشی

رشتہ میں تاخیر اور خرابی صحت پر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی ( سیاست نیوز) شادی کا رشتہ طئے ہونے میں دشواری اور خرابی صحت سے دلبرداشت ایک لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ، جہاں 17 سالہ سائی لکشمی جو نیو شاہ پور نگر علاقہ کے ساکن لکشمن راؤ کی بیٹی تھی۔ لڑکی خانگی ملازمہ تھی اور اس کی صحت گزشتہ چند روز سے خراب تھی ۔ اس لڑکی کی شادی کیلئے رشتے تلاش کئے جارہے تھے۔ تاہم رشتہ طئے ہونے میں دشواریوں سے دلبرداشتہ اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT