Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / رشتہ کی تلاش پر لڑکی کی خودسوزی

رشتہ کی تلاش پر لڑکی کی خودسوزی

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے والدین اس کی شادی میں دلچسپی رکھتے تھے اور اپنی شدید مالی پریشانیوں کا بھی سامنا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ جے شری جو ایس ایس سی طالبہ تھی کل رات اس نے خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ جے شری ایس بی نگر ہمایوں نگر علاقہ کے ساکن ویریا کی بیٹی تھی ۔ اس کی بڑی بہن کی شادی ہوچکی تھی اور اس کیلئے رشتہ طئے کیا جارہا تھا لڑکی کو شادی میں نہیں بلکہ تعلیم میں دلچسپی تھی ۔ جس سے تنگ آکر لڑکی نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ہمایوں نگر مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT