Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / رشتے طئے کرنے 18 فبروری کو دوبدو ملاقات پروگرام

رشتے طئے کرنے 18 فبروری کو دوبدو ملاقات پروگرام

ملک و بیرون ملک پروگرام کے راست مشاہدہ کی سہولت ‘ استفادہ کی اپیل

حیدرآباد ۔ 12فبروری ( سیاست نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے والدین و سرپرستوں کا 82واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 18فبروری ‘10بجے دن تا 4بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس ‘ آصف نگر روڈ روبرو پٹرول پمپ منعقد ہوگا ۔ ادارہ ’سیاست‘ اور سیاست ملت فنڈ کے زیراہتمام اس دوبدو پروگرام کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر ’سیاست‘ کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر معین انصاری سابق پروفیسر پالمر یونیورسٹی ( امریکہ ) ‘ ڈاکٹر شاہدہ انصاری کے علاوہ جناب سعید بن محمد القعیطی ‘ جناب فیصل بن علی القعیطی مالکین رائل ریجنسی گارڈنس شرکت کریں گے ۔ جیسا کہ اس بات کا علم ہے کہ یہ دوبدو ملاقات پروگرام کے ذریعہ ایسے والدین جو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے تلاش میں ہیں ان کیلئے سیاست اور سیاست ملت فنڈ کے تحت والے رشتوں کے یہ پروگرامس بڑے سود مند ثابت ہورہے ہیں ۔ اس لئے ایسے والدین جنہوں نے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے رجسٹریشن نہیںکروائے ہیں انہیں رائل ریجنسی گارڈنس ( آصف نگر ) میں مفت رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔جناب سید خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ اس پروگرام کی خاص بات یہ رہے گی کہ دوبدو ملاقات پروگرام ان دنوں عالمی حیثیت اختیار کرچکا ہے ‘ اس لئے اس میں مزید تقویت پہنچانے اس پروگرام کو حیدرآباد ‘ ملک کی تمام ریاستوں کے اضلاع اور بیرونی ممالک امریکہ ‘ کینیڈا ‘ آسٹریلیا ‘ سعودی عرب ‘ دوحہ قطر ‘ دبئی و دیگر ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کیلئے پروگرام کے آغاز سے لیکر اختتام تک سیاست کے فیس بک ‘ اسکیب اور یوٹیوب پر راست اس پروگرام کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ والدین کو چاہیئے کہ وہ حسب سابق پروگرامس کی طرح اپنے ساتھ بائیو ڈاٹا ‘ فوٹوزضرور رکھیں ‘ جنہوں نے دفتر میں اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا رجسٹریشن کروائے انہیں اس دوبدو پروگرام میں رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ۔ البتہ شناختی کارڈ اور بائیوڈاٹا کی کاپیز فوٹوز ساتھ رکھیں ۔ اس پروگرام میں میڈیسن ‘ انجنیئرنگ ‘ گریجویٹس ‘ پوسٹ گریجویٹس ‘ ایم بی اے ‘ ایم سی اے ‘ بی سی اے ‘ انٹر ‘ ایس ایس سی ‘ عالم ‘ حافظ اور دیگر فنی کورسیس سے وابستہ لڑکوں اور لڑکیوں کے کاؤنٹرس کا نظم رکھا جائے گا اور ساتھ ہی عقد ثانی اور تاخیر سے شادی اور معذورین کے رشتوں کے کاؤنٹرس بھی رہیں گے ۔ ان کاؤنٹرس پر والدین کونسلرس سے گفتگو کرکے والدین سے گفتگو کرسکتے ہیں ۔ ادارہ سیاست اور سیاست ملت فنڈ کی جانب سے منعقد ہونے والے اس دوبدو پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن بھی قائم کیا جائیگا ۔ تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر سے فون نمبر 9391160364 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT