Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا کے 16 اہم ذمہ داروں کیخلاف امریکہ میں فرد جرم

فیفا کے 16 اہم ذمہ داروں کیخلاف امریکہ میں فرد جرم

زیورخ کی لکژری ہوٹل پر سوئیس پولیس کا دھاوا ، کئی اہم افراد گرفتار

رشوت ستانی اور بدعنوانیوں کا شاخسانہ ،

اصلاحات کیلئے اجلاس کے موقع پر اچانک کارروائی
واشنگٹن ۔4 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب فیفا کی ایکزیکٹیو اسکینڈل سے بری طرح متاثرہ فٹبال کی گورننگ باڈی میں اصلاحات پر رائے دہی کی تیاریوں میں مصروف ہے کہ رشوت ستانی کے الزامات پر امریکی استغاثاؤں کی جانب سے ماخوذ کئے جانے والے ذمہ داروں کی گرفتاریوں کے لئے سوئیس حکومت کے ایجنٹوں نے آج طلوع سے قبل ایک لکژری ہوٹل پر دھاوا کیا، امریکی استغاثہ کی چارج شیٹ کے مطابق فیفا کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے پانچ موجودہ اور پانچ سابق ارکان پر رشوت ستانی اور دیگر کئی بدعنوانیوں کے 92 الزامات جاری کئے گئے ہیں۔ جس سے فیفا کے طاقتور گڈھ جنوبی امریکہ میں فٹبال کے سرکردہ کئی ذمہ دار بے نقاب ہوگئے ہیں اور ورلڈ کپ تاریخ میں جیسے ایک بھونچال آگیا ہے ۔ امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا  لینچ نے کہاکہ ’’اس معاملہ میں اعتماد شکنی یقینا انتہائی ظالمانہ ہے ‘‘ ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ’’یہاں جتنا کرپشن ہوا ہے اس کا گمان بھی نہیں کیا جاسکتا تھا ‘‘ ۔ زیورخ میں واقع لکژری ہو ٹل بار او لاک پر سوئیس وفاقی پولیس نے اپنے دھاوے کے دوران جنوبی امریکی کنفیڈریشن کے سربراہ پیراگوئے کے ہوان اینجل ناپاؤت ، شمالی و وسطی امریکی و کیریبائی گورننگ باڈی کے سربراہ ہنڈریوس کے الفراڈو ہیوٹ کے علاوہ چند دوسروں کو گرفتار کرلیا ۔ یہ گرفتاریاں بھی اس ہوٹل میں ہی عمل میں آئی ہیں جہاں مئی کے دوران فیفا کے چند دیگر ذمہ دار گرفتار کرئے گئے تھے ۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب فیفا کی ایکزیکٹیو اس عالمی فٹبال ادارہ کی کارکردگی کو صاف و شفاف بنانے کے اصلاحات کو منظوری دینے کیلئے اپنا اجلاس منعقد کررہی تھی تاکہ اپنے ہی سینئر ذمہ داروں کی بدعنوانیوں اور اسکینڈلس کی روک تھام کی جاسکے ۔ 1990-94 کے تک ہنڈیورس کے صدر رہے رافیل کیلابیز کو بھی ماخوذ کیا گیا ہے جو فی الحال فیفا ٹیلی ویژن اور مارکٹنگ کمیٹی کے رکن ہیں۔ دیگر ملزمین میں گواٹے مالا دستوری عدالت کے ایک جج ہیکٹر ٹروجیلو کو بھی اس مقدمہ میں ماخوذ کیا گیاہے ۔ دیگر ملزمین میں برازیل فٹبال کے سابق صدر ریکارڈو ٹیکسیرا بھی شامل ہیں جو 1974-98 فیفا کے صدر رہے ۔ ہوان ہاؤلانگے کے داماد ہیں۔ اس کے علاوہ کونکاکاف کے صدر جیفری ویب اور سابق ایکزیکٹیو کمیٹی کے رکن لوئیس بیڈیویا کے خلاف بھی فرد جرم عائد کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT