Saturday , January 19 2019

رشوت ستانی میں ملوث امریکی بحریہ کے کپتان کو چار سال کی قید

واشنگٹن ۔ 26 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کے ایک کپتان ڈینیئل ڈْوسیک کو 46 ماہ قید اور تیس ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اس اعلیٰ امریکی بحری افسر نے ملائیشیا کے ایک کنٹریکٹر سے تحفے تحائف اور اس کے ذریعے جنسی سرویسز حاصل کی تھیں۔ اس کے بدلے میں اس کنٹریکٹر کو خفیہ امریکی معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سزا سناتے وقت جج جَینس سمارٹینو نے کہا کہ یہ بات نا قابل یقین ہے کہ امریکی بحریہ میں کپتان ڈوسیک کی پوزیشن کا حامل کوئی شخص ہوٹل کے کمروں، تفریح کے انتظام اور جسم فروشوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے خود کو بیچ سکتا ہے۔ 49  سالہ ڈوسیک کی یہ سزا امریکہ میں سابقہ اور موجودہ بحری افسران کے خلاف رشوت کے الزامات کے باعث جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT