Wednesday , August 15 2018
Home / دنیا / رشوت ستانی کے الزامات بنگلہ دیش کے چیف جسٹس مستعفی

رشوت ستانی کے الزامات بنگلہ دیش کے چیف جسٹس مستعفی

ڈھاکہ ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بنگلہ دیش کے پہلے ہندو چیف جسٹس سریندر کمار سنہا جو رشوت اور رقمی منتقلی الزامات کا سامنا کررہے ہیں ایک ماہ کی رخصت پر بیرون ملک جانے کے بعد استعفیٰ دیدیا ۔ اس سلسلہ میں یہ تنازعہ پیدا ہوا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے اہم فیصلہ پر حاوی ہورہی ہے ۔ سریندر کمار سنہا نے 17 جنوری 2015 کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ بنگلہ دیش کے 21 ویں چیف جسٹس تھے اور انہیں 31 جنوری کو ریٹائرڈ ہونا تھا ۔ ان کے استعفیٰ کا مکتوب صدارتی محل پہونچ گیا ہے ۔ صدر کے پریس سکریٹری نے کہا کہ مکتوب استعفیٰ موصول ہوا ہے انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی البتہ قانونی ماہرین نے کہا کہ سنہا نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT