Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / رشوت ستانی کے مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی پر زور

رشوت ستانی کے مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی پر زور

حیدرآباد۔/7جولائی، ( پی ٹی آئی) سنٹرل ویجلنس کمشنر ( سی وی سی) کے وی چودھری نے دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے واقعات کا جلد اور بروقت پتہ چلانے اور رشوت ستانی کے مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی پر زور دیا ہے۔ کے وی چودھری نے آج یہاں ویجلنس اسٹڈی سرکل کی 12ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مجھے 100مقدمات درج کرنے اور 10سال تک یہ مقدمات چلات

حیدرآباد۔/7جولائی، ( پی ٹی آئی) سنٹرل ویجلنس کمشنر ( سی وی سی) کے وی چودھری نے دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے واقعات کا جلد اور بروقت پتہ چلانے اور رشوت ستانی کے مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی پر زور دیا ہے۔ کے وی چودھری نے آج یہاں ویجلنس اسٹڈی سرکل کی 12ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مجھے 100مقدمات درج کرنے اور 10سال تک یہ مقدمات چلاتے رہنے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اس کے بجائے اگر ممکن ہو سکے تو 10مقدمات درج کرتے ہوئے اندرون ایک سال ان مقدمات کے فیصلہ کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس سے سبق دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی کے واقعات کا پہلے ہی پتہ چلایا جانا چاہیئے اور وقت سے پہلے ہی ایسے کسی واقعہ کا پتہ چل جاتا ہے تو اس واقعہ کو واجبی وقت میں منطقی انجام پر پہنچانے کو یقینی بنایا جانا چاہیئے‘‘۔ چودھری نے مزید کہا کہ واضح طور پر یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ اس قسم کی بدعنوانیوں کے خلاف اقل ترین وقت میں قدمات درج کئے جارہے ہیں نیز اس کی تشہیر بھی کی جائے تاکہ اس قسم کے جرائم کا اعادہ نہ ہوسکے۔ سی وی سی نے کہا کہ ’’ اگر ہم تبدیلی نہیںلاسکتے تو یہ گندگی جاری رہے گی۔ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ میرا شخصی رائے ہے کہ ہمیں چند مقدمات سے نمٹتے ہوئے انہیں منطقی انجام پر پہنچایا جائے۔ نیز ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم انتظامی خامیوں یا منظم دھوکہ دہی کا تعاقب کررہے ہیں‘‘ کے وہی چودھری نے مطالبہ کیا کہ ویجلنس پہلو اور انتظامی خامیوں کے درمیان فرق کا پتہ چلانے اور اس پر تبادلہ خیال کیلئے مالیاتی شعبہ کے چیف ویجلنس آفیسرس کا ایک ورکشاپ ؍ سمینار بہت جلد دہلی میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مالیاتی بدعنوانیوں ، رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کے ملک بھر میں6500 مقدمات گزشتہ 60سال سے زیر دوران ہیں اور 10سال سے زیر دوران ایسے مقدمات کی تعداد کی گنتی بھی نہیں کی جاسکتی‘‘۔ تلنگانہ کے ویجلنس کمشنر کے آر نندن نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT