Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / رشوت لینے اور دینے والوں کے علاوہ معاملت کرانے والا گرفتار

رشوت لینے اور دینے والوں کے علاوہ معاملت کرانے والا گرفتار

ناقص و مضر صحت بریانی سربراہ کرنے ملاوٹ کے خلاف کارروائی میں شدت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ملاوٹی اور ناقص اشیاء کی فروخت کے خلاف جاری مہم میں اب محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیدار بھی شامل ہوگئے ہیں ۔ ریسٹورنٹ میں ناقص اور انسانی صحت کے لیے مضر بریانی سربراہ کرنے کے معاملہ میں کارروائی کو روکنے کے لیے جاری کوشش کو ناکام بنادیا اور رشوت لینے والے عہدیدار کے علاوہ رشوت دینے والے اور دونوں کے درمیان معاملت کروانے اور ان کی مدد کرنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ جس میں اسٹیٹ فوڈ کنٹرولر بھی شامل ہے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، اینٹی کرپشن بیورو مسٹر وجئے کمار نے بتایا کہ ریسٹورنٹ اینڈ بار کے مالک نرسنگ راؤ ، اسٹیٹ فوڈکنٹرولر بالاجی راؤ کے علاوہ رویندر اور دیگر کو گرفتار کرلیا ۔ ایس سی بی کے ڈی ایس پی نے بتایا کہ بیگم پیٹ کے علاقہ میں واقع حویلی بار اینڈ ریسٹورنٹ میں ناقص بریانی سربراہی کی جارہی تھی اور اس کی شکایت پر بلدیہ کے عہدیدار فوڈ انسپکٹر نے اس ریسٹورنٹ سے بریانی کے نمونے حاصل کرتے ہوئے اسٹیٹ فوڈ لائبریری واقع ناچارم کو روانہ کیا اور اس کارروائی کے بعد سے رشوت کا معاملہ شروع ہوگیا ۔ اسٹیٹ لائبریری کی رپورٹ میں واضح ہوگیا تھا کہ بریانی ناقص ہے اور اس ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی کے لیے ایک اور نمونے کو سنٹرل فوڈ لائبریری پونے روانہ کیا گیا تھا لیکن سنٹرل لائبریری کی رپورٹ کو بدلنے اور ریسٹورنٹ مالک کی حمایت میں رپورٹ تیار کرنے کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار رشوت دی گئی تھی ۔ اے سی بی عہدیداروں نے اس رقم کو ضبط کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اے سی بی ڈی ایس پی نے بتایا کہ حیدرآباد کی عوام غذائی اشیاء میں ملاوٹ اور ناقص اشیاء کی سربراہی کے خلاف انسپکٹر ماجد علی خاں سے اس نمبر 7382231464 پر شکایت کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT