Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / رشوت لینے کے الزام میں سائنس داں گرفتار

رشوت لینے کے الزام میں سائنس داں گرفتار

چندی گڑھ، 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے سینٹرل واٹر رسارسیز ڈپارٹمنٹ کے ایک سائنس داں سنجے پانڈے کو گزشتہ رات کیبل کمپنی سے ڈیڑہ لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ سی بی آئی نے رشوت دینے والے کیبل کمپنی کے ایک ملازم چند رپرکاش کو بھی حراست میں لے لیا ہے ا ور رشوت کی رقم بھی برآمد کرلی ہے ۔ سی بی آئی نے دیر رات ملزم سائنس داں کی کوٹھی پر تلاشی کا کام مکمل کرلیا۔ اس کے خلاف پہلے بھی کئی شکایتیں تھی، جس کی وجہ سے سی بی آئی کی اس پر نظر تھی۔ ان دونوں کو آج یہاں سی بی آئی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

اوڈیشہ میں ہلکا زلزلہ
بھوبنیشور۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہلکی شدت کا ایک زلزلہ آج اوڈیشہ کے کندھامل ضلع کے علاقہ بارن باڑی میں محسوس کیا گیا ہے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔بھوبنیشور کے مرکز برائے موسمیات پیش قیاسی کے بموجب یہ زلزلہ 3.2 شدت کا تھا اور دن میں 11 بجکر 33 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ اس کا مبداء 19.80 شمالی طول بلد اور 82.10 مشرقی عرض بلد پر تھا۔

TOPPOPULARRECENT