Wednesday , January 23 2019

رشوت نہ دینے پر دو کانسٹیبلس کی جانب سے پرائیویٹ بس کے ڈرائیور کی پٹائی کاویڈیووائرل

حیدرآباد۔22؍نومبر(یو این آئی) رشوت نہ دینے پر دو کانسٹیبلس کی جانب سے پرائیویٹ بس کے ڈرائیور کی پٹائی کا معاملہ پیش آیا۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے نامپلی علاقہ میں کل رات دیر گئے سامنے آیا۔بس کے ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے بس میں مسافرین کو بٹھانے کے لئے بس کو سڑک کے کنارے ٹہرایا تھا تاہم اسی دوران دو پولیس کانسٹیبلس وہاں پہنچے اور اس سے رشوت کا مطالبہ کیا تاہم اس نے کہا کہ وہ پانچ منٹ میں ہی اس نوپارکنگ علاقہ سے بس کو ہٹا لے گا تاہم ان کانسٹیبلس نے معمولی مسئلہ پر اس سے بحث و تکرا ر کرتے ہوئے اس کی پٹائی کردی۔اس واقعہ کی شکایت بس کے ڈرائیور نے پولیس سے کی۔اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ان دونوں کانسٹیلس کی شناخت کرشنا نائیک اور سریندر راتھوڑ کے طور پر کی گئی ہے ۔بس کے ڈرائیور کی شکایت پر پولیس نے ان دونوں کانسٹیبلس کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ کے احکام جاری کردیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT