Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / رشوت کچھ حد تک قابل قبول 66 فیصد کاروباری حلقوں کا تاثر

رشوت کچھ حد تک قابل قبول 66 فیصد کاروباری حلقوں کا تاثر

ممبئی۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں 66 فیصد کاروباری حلقوں کا یہ احساس ہے کہ رشوت کچھ حد تک قابل قبول ہے حالانکہ کئی شعبہ جات میں ریگولیٹری اقدامات جاری ہیں۔ عوام بھی کرپشن کے مخالف ہیں۔ ایک سروے کے بموجب 80 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ کرپشن ہنوز جاری ہے اور 52 فیصد مانتے ہیں کہ کاروبار میں مراعات حاصل کرنے تحائف پیش کرنا قابل قبول ہے۔27 فیص

ممبئی۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں 66 فیصد کاروباری حلقوں کا یہ احساس ہے کہ رشوت کچھ حد تک قابل قبول ہے حالانکہ کئی شعبہ جات میں ریگولیٹری اقدامات جاری ہیں۔ عوام بھی کرپشن کے مخالف ہیں۔ ایک سروے کے بموجب 80 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ کرپشن ہنوز جاری ہے اور 52 فیصد مانتے ہیں کہ کاروبار میں مراعات حاصل کرنے تحائف پیش کرنا قابل قبول ہے۔27 فیصد رقمی ادائیگی کو درست مانتے ہیں۔

دہلی میں ٹرانسفر پوسٹنگ صنعت کا عروج
نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ دہلی میں عہدیداران ’’ٹرانسفر۔ پوسٹنگ صنعت‘‘ چلا رہے ہیں، ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی حکومت کی مخالفت اسی لئے کی جارہی ہے کیونکہ وہ اس صنعت کو روکنے کوشاں ہے۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی بیورو کریٹس نے حکومت کی جانب سے نامناسب سلوک کی شکایت کی تھی۔ سخت لب و لہجہ پر مشتمل جوابی تنقید میں سیسوڈیا نے الزام عائد کیا کہ ماضی کی حکومتوں میں ٹرانسفر پوسٹنگ صنعت چلانے والے عہدیداران سبکدوشی کے بعد آئی اے ایس عہدیداروں میں جذبہ پیدا کرنے کی بات کررہے ہیں۔ اب صرف اُن عہدیداروں کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے جو اپنے عہدہ کا بیجا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT