Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / رشوت کی لعنت کیخلاف جنگ ضروری: وزیراعظم

رشوت کی لعنت کیخلاف جنگ ضروری: وزیراعظم

مثبت تبدیلی کیلئے آئی اے ایس آفیسرس کو محنت کرنے کا مشورہ
نئی دہلی 19 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج نوجوان آئی اے ایس آفیسرس سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ انھیں رشوت کی وباء کے خلاف ایسا ٹیکہ ایجاد کرنا ہوگا جس سے معاشرہ کے ہر فرد کو ترقی دی جاسکے۔ انھوں نے کہاکہ کشیدگی پیدا کرکے یا احتجاجی راہ اختیار کرتے ہوئے تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔ اس کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ آئی اے ایس آفیسرس کو ملک کے اندر مثبت تبدیلی لانے کے لئے مؤثر کام انجام دینا ہوگا تاکہ قوم کو فوائد حاصل ہوسکیں۔ وزیراعظم مودی نے یہاں 2013 ء کے 169 آئی اے ایس آفیسرس سے ملاقات کے دوران کہاکہ کشیدگی پیدا کرکے اور جدوجہد کا راستہ اختیار کرنے سے تبدیلی نہیں آئے گی۔ ہندوستان بھر میں کئی اضلاع سے آپ لوگ کام کرنے جارہے ہیں لہذا قوم کی ترقی کے لئے آپ تمام کو مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ آپ لوگوں کے لئے 10 سال کی مدت بہت اہم ترین ہوتی ہے۔ ان دس برسوں میں انھیں سخت محنت کرنے اور مضبوط بنیاد بنانے کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری کارکردگی ہی ہمارے ویژن کا آئینہ ہونی چاہئے۔ اس بنیادی سطح پر ہم کہا سیکھ رہے ہیں یہ نہایت ہی اہمیت رکھتا ہے۔ نئی بلندیوں کو چھونے کے لئے جب بھی سنہری موقع ملے اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT