Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / رشوت کے الزام میں بلدیہ کے دو عہدیداران گرفتار

رشوت کے الزام میں بلدیہ کے دو عہدیداران گرفتار

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے تلنگانہ ریاست کے ضلع رنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے دو میونسپل عہدیداروں کو رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب بادنگ پیٹ نگر پنچایت کے میونسپل کمشنر اور سینئیر اسسٹنٹ بالترتیب ٹی سائی وینکٹا ناگا تھرلیشور راؤ اور سی ایچ نریش کو شکایت کنندہ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے تلنگانہ ریاست کے ضلع رنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے دو میونسپل عہدیداروں کو رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب بادنگ پیٹ نگر پنچایت کے میونسپل کمشنر اور سینئیر اسسٹنٹ بالترتیب ٹی سائی وینکٹا ناگا تھرلیشور راؤ اور سی ایچ نریش کو شکایت کنندہ سے 24 لاکھ روپیوں کے سیول کاموں کے بلس کی منظوری کے لیے 72 ہزار روپئے بطور رشوت قبول کررہے تھے جنہیں اے سی بی کے عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ رشوت کی رقم کو نریش سے ضبط کرلی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT