Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / رشوت کے الزام میں سیشن جج رادھا کرشنا مورتی گرفتار

رشوت کے الزام میں سیشن جج رادھا کرشنا مورتی گرفتار

حیدرآباد ۔ /13 اپریل (سیاست نیوز) عدلیہ میں رشوت خوری کا ایک معاملہ پھر ایک مرتبہ منظر عام پر آیا ہے ۔ حیدرآباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ریاست کے اینٹی کرپشن بیورو نے نامپلی کریمنل کورٹ کے پہلے ایڈیشنل میٹرو پولیٹین سیشن جج مسٹر ایس رادھا کرشنا مورتی کیخلاف رشوت خوری کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ اس کیس میں ملوث دو وکلاء کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے آج جج کے مکان کی تلاشی لی جس میں شہر کے اطراف و اکناف علاقوں میں واقع 13 پلاٹس ، 33 تولہ طلائی زیورات ، توپران اور شاہ میر پیٹ میں واقع زراعت کی زمین اور دیگر اشیاء جس کی مالیت 3 کروڑ بتائی جاتی ہے ضبط کرلی ہے۔ تفصیلات کے بموجب کریمنل ایڈوکیٹ مسٹر ٹی سری رنگاراؤ نے رجسٹرار ہائیکورٹ سے ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ فرسٹ ایڈیشنل میٹرو پولیٹین سیشن جج رادھا کرشنا مورتی نے ان کے موکل کی ضمانت منظور کرنے کیلئے لاکھوں روپئے کی رشوت لی ہے اور اس معاملے میں دو وکلاء نے بھی مدد کی ۔ ہائیکورٹ نے شکایت موصول ہونے پر اس معاملے کی تحقیقات کو میٹرو پولیٹین سیشن جج کے حوالے کیا اور تحقیقات کے دوران رشوت کے بدلے ضمانت کی تصدیق ہونے پر ہائیکورٹ میں رپورٹ داخل کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT