Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / رشوت کے خاتمہ کے لیے عادتیں بدلنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

رشوت کے خاتمہ کے لیے عادتیں بدلنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

نئی دہلی ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ رشوت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے محض چند رسمی اصلاحات کافی نہیں ہوں گے بلکہ اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عوام کو اپنی عادت بدلنا ہوگا ۔ انہوں نے یہاں ایک کتاب کی رسم اجرائی کے موقع پر کہا کہ رشوت کے خلاف نریندر مودی حکومت کے ارادوں پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جاسکتا ۔ ملک سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم سخت محنت کررہے ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’ہماری شخصی ملاقاتوں اور بات چیت کے دوران وزیراعظم ہمیشہ اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ جب تک ہم رشوت کا خاتمہ نہیں کرتے اس وقت تک غریبی اور دیگر مسائل کے خلاف جدوجہد کیسے کی جاسکتی ہے ‘ ۔ملک میں رشوت ستانی کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ اس پر قابو پانے کے لیے حکومتی سطح پر کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT