Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / رشی، سچن کے بعد ویرو کے ساتھ مظاہرہ کیلئے پرعزم

رشی، سچن کے بعد ویرو کے ساتھ مظاہرہ کیلئے پرعزم

نئی دہلی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان کھلاڑی رشی دھون جنہوں نے سچن تنڈولکر کے ساتھ ڈریسنگ روم میں وقت گذارا ہے اور یہ وقت ان کیلئے یادگار لمحات میں تبدیل ہوچکا ہے اور اب ہماچل پردیش کے آل راونڈر کو ایک اور سنہری موقع مل رہا ہے کیونکہ وہ آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کیلئے کنگس الیون پنجاب کی نمائندگی ہندوستانی جارحانہ اوپنر ویریندر س

نئی دہلی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان کھلاڑی رشی دھون جنہوں نے سچن تنڈولکر کے ساتھ ڈریسنگ روم میں وقت گذارا ہے اور یہ وقت ان کیلئے یادگار لمحات میں تبدیل ہوچکا ہے اور اب ہماچل پردیش کے آل راونڈر کو ایک اور سنہری موقع مل رہا ہے کیونکہ وہ آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کیلئے کنگس الیون پنجاب کی نمائندگی ہندوستانی جارحانہ اوپنر ویریندر سہواگ کے ساتھ کریں گے۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے رشی دھون نے کہا کہ سچن پاجی کے متعلق کیا کہوں کیونکہ ممبئی انڈینس کیلئے آئی پی ایل کا خطاب حاصل کرنا اور کامیابی کے لمحات ماسٹر بلاسٹر کے ساتھ گذارنا زندگی کے یادگار لمحات ہیں اور یہ خوشگوار یادیں میرے ساتھ ہمیشہ رہیں گی کیونکہ نیٹ میں میری خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے دور کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ماضی کے یادگار لمحات کے بعد اب ایک اور عظیم کھلاڑی ویریندر سہواگ کے ساتھ وقت گذارنے کا موقع مل رہا ہے۔ 24 سالہ رشی دھون کو پنجاب کی ٹیم نے 3 کروڑ روپئے کے عوض حاصل کیا ہے کیونکہ انہوں نے رانجی ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ 450 رنز بھی اسکور کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT