Tuesday , December 11 2018

رشی کپور نے امریکہ میں سونالی بیندرے اور پرینکا چوپڑہ سے ملاقات کی

اپنی صحت کے ٹریٹمنٹ کے لئے بالی ووڈ ایکٹر رشی کپور ان دنوں امریکہ میں زیر علاج ہیں جن کے ساتھ ان کی پتنی نیتو سنگھ اور فرزند رنبیر کپور بھی موجود ہیں افواہیں ہیں یا خبر لیکن یہ بات عام ہوئی تھی کہ رشی کپور ان دنوں کینسر سے متاثر ہیں۔ بہرحال اپنے علاج کے دوران رشی نے وہاں کینسر سے ہی متاثر زیر علاج ایک اور ایکٹریس سونالی بیندرے سے ملاقات کی اور انہوںنے پرینکا چوپڑہ سے بھی ملاقات کی جس کی تصاویر نیتو کپور نے سوشل میڈیا پر شیر کی ہیں بتادیں کہ رشی کپور نے نیویارک کے شہر منہائن میں انوپم کھیر سے بھی ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT