Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رعایتی حیثیت پر پینے کے پانی کی فراہمی

رعایتی حیثیت پر پینے کے پانی کی فراہمی

نارائن پیٹ /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تمام شہریوں کو صاف و شفاف پینے کا پانی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جس کی تکمیل کیلئے بلدیہ نارائن پیٹ کی جانب سے خانگی کمپنی ڈاکٹر واٹر کی تعاون سے کم قیمت میں صاف پانی فراہم کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار شریمتی انسویا چندرکانت نے نارائن پیٹ کے شاتاواہنا کالونی میں ڈاکٹر واٹر پلانٹ کا ا

نارائن پیٹ /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تمام شہریوں کو صاف و شفاف پینے کا پانی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جس کی تکمیل کیلئے بلدیہ نارائن پیٹ کی جانب سے خانگی کمپنی ڈاکٹر واٹر کی تعاون سے کم قیمت میں صاف پانی فراہم کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار شریمتی انسویا چندرکانت نے نارائن پیٹ کے شاتاواہنا کالونی میں ڈاکٹر واٹر پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 30 نومبر تک کمپنی کی جانب سے پانی مفت فراہم کیا جائے گا ۔ یکم ڈسمبر سے چھ روپئے فی 20 لیٹر پانی شہریوں کو فراہم کیا جائے گا ۔ گھر تک سپلائی کی صورت میں 10 روپئے 20 لیٹر پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی مسٹر وائی یلاریڈی سینئیر ریاستی بی جے پی قائد مسٹرناگو راؤ ناموجی ایڈوکیٹ نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر نندو ، انچارج کانگریس حلقہ اسمبلی مسٹر صراف کرشنا ، ارکان بلدیہ ، سیاسی سماجی قائدین کے علاوہ کمشنر بلدیہ مسٹر سمیا انجینئیر بلدیہ مسٹر خواجہ حسین ، منیجر بلدیہ مسٹر گنگادھر ، ٹاون پلاننگ آفیسر ودیا ساگر راؤ ، سنیٹری انسپکٹر مسٹر محمد یوسف و دیگر بلدی واٹر سپلائی عہدیدار موجود تھے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر واٹر کمپنی نے نارائن پیٹ میں ا س پلانٹ کی تنصیب کیلئے 35 لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر واٹر کمپنی کے عہدیداروں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دیگر واٹر کمپنیوں کے مقابلے میں ڈاکٹر واٹر کا پانی بہتر اور صاف و شفاف رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT