Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رعایتی و معیاری علاج کی سہولت

رعایتی و معیاری علاج کی سہولت

کریم نگر /4 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس حقیقت سے سبھی واقف ہیں کہ آج خانگی دواخانوں میں زچگی کیلئے شریک ہونے پر پوری طرح جانکاری کے باوجود خواہ مخواہ حاملہ خاتون اور متعلقہ افراد کو پریشان کرتے ہوئے آپریشن کرنا ہوگا ۔ تاخیر پر کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ مادر شکم میں بچہ کی حرکت معمولی کے مطابق نہیں ہے وغیرہ وغیرہ کہتے ہوئے اسکاننگ ، الٹرا ساؤنلا اور عصری طریقہ پر آپریشن کے نام 80 ہزار ہے 50 ہزار دیگر اخراجات کے نام پر لوٹ لیا جاتا ہے ۔ کم از کم 20 ہزار سے 25 ہزار تو عام بات ہے ۔ ایسے میں کریم نگر کے چیلمیڈہ آنند راؤ جنرل ہاسپٹل کریم نگر کے مضافاتی مقام پر حاملہ ہوجانے سے لے کر زچگی تک فطری ہو یا آپریشن کے ذریعہ ہونے پر بھی زچگی کے آپریشن کے اور ادویات کے کچھ رقم نہیں لی جاتی بلکہ اسکاننگ ، الٹراساؤنڈ خون کا معائنہ تمام طبی جانچ ماہر گائناکالوجسٹ کے ذریعہ ہوگی اور صرف دو ہزار برائے نام فیس لی جائے گی ۔ حاملہ ہوجانے کے بعد ہر ماہ تشخیص اور زچگی تک کوئی بھی علحدہ فیس نہیں لی جائے گی ۔ پورے بھروسہ کے ساتھ اس آسمان کو چھوتی مہنگائی کے زمانے میں صرف 2 ہزار روپئے میں حاملہ خواتین بے فکری کے ساتھ زچگی کروالیں ۔

TOPPOPULARRECENT