Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / رعایتی 5 کیلو گرام ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت شروع

رعایتی 5 کیلو گرام ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت شروع

بھوبنیشور 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے آج سطح غربت سے نیچے کے خاندانوں اور دیگر غریب طبقات کیلئے رعایتی 5 کیلو گرام ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت کا آغاز کیا۔ انہوں نے مرکز کے اس منصوبہ کے اعلان بھی کیا کہ ایک اور دو کیلو گرام وزن والے مزید چھوٹے پکوان گیس سلنڈروں کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔ پردھان نے اس سرویس کا یہاں کے سلم علاقہ سالیا ساہی میں منعقدہ تقریب میں آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی صاف ستھرا ایندھن ہونے کے ناطے دھوئیں سے پاک پکوان کا ماحول پیدا کرتا ہے۔ اس سے خواتین کی صحت پر اچھا اثر پڑے گا ۔ مرکزی وزیر نے یہ اسکیم تیل کمپنیوں کی سی ایس آر سرگرمیوں کے حصہ کے طور پر شروعات کی ہے جس میں شہری علاقوں کی سطح غربت سے نیچے (بی پی ایل )والی آبادی کا احاطہ کیا جارہا ہے ۔5 کیلو گرام کے سلنڈر کی صورت میں بی پی ایل فیملیوں کو 500 روپئے کی رعایت حاصل ہوگی اور 14.2kgسلنڈر پر 1600 روپئے کی سبسیڈی ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT