Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رعیتوں بازار کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کا مطالبہ

رعیتوں بازار کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کا مطالبہ

مجلس بلدیہ میدک گورننگ باڈی کا اجلاس ، بلدی کونسلرس کی مخاطبت

میدک /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ میدک کی گورننگ باڈی کا ایک اجلاس صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی میدک ٹاون بلدی صدور میں اضافہ کرنے سے متعلق ایک قرارداد منظور کی گئی ۔ صدرنشین نے کہا کہ ٹاون کے نواح میں واقع و مقامات کو میدک بلدیہ میں شامل کیا جارہا ہے ۔ جس کی تفصیلات حکومت کو بذریعہ ضلع کلکٹر روانہ کی جائے گی ۔ صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ نے ٹاون میں شامل کئے جانے والے نواحی مقامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلی کوٹیال ماچاورم ، چٹیال ، مبوجی پلی ، ویلامڑگو ، جوبلی گھن پور ۔ غذائے پلی اوسیل پلی ، اورنگ آباد کو بلدی حدود میں لیا جارہا ہے ۔ بعد ازاں دیگر مسائل سے متعلق مختلف کونسلروں نے اپنا اظہار خیال کیا ۔ بلدی کونسلرس چندراکلا ، آر آر دیواکر ، وینکٹ رمنا نے میدک ٹاون بندروں کی بہتات کو لیکر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ جس پر صدرنشین نے کہا کہ بندروں کو پکڑنے کیلئے کاکی ناڈا کی ایک ایجنسی سے بات چیت جاری ہے ۔ جس کیلئے جنرل فنڈس اور سوچھ بھارت فنڈ سے رقمی منظوری دی جائے گی ۔ کونسلر خواجہ سہیل محی الدین نے میدک ٹاون کی نیو مارکٹ سے متصل جاری تعمیر راشنو بازار کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بلدیہ کونسلر کانگریس فلور لیڈر مسٹر ایم مدھوسدن راؤ نے ٹاون کے سینماگھروں میں نظام صفائی کی بدتر حالت پر برہمی کا اظہار کیا ور اے سی پلانٹ فیل ہونے سے متعلق کونسل میں معلوم کرتے ہوئے سنیما گھروں کے مالکوں کو نوٹس کی اجرائی کا مطالبہ کیا ۔کونسلر وینکٹ رمنا نے کہا کہ رام داس ایکس وے پر بلدی شاپنگ کامپلس کی تعمیر کیلئے دس سال قبل اڈوانس لئے گئے لیکن تاحال تعمیری کاموں کا آغاز نہیں ہوسکا ۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ مسٹر پرساد راؤ ، وائس چیرمین بلدیہ مسٹر راگی اشوک ، انجینئیر بلدیہ مسٹر چرنجیوی ، بلدی کونسلرس مسرز آر کے سرینواس ، جی گائتری ، ایم لکشمی ، ڈی لکشمی ، جی جیوتی ، ایم اے سلام ، سید صادق ، گائتری ملکارجن بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT