Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / رعیتو بازاروں کے قریب پارکنگ کی قلت

رعیتو بازاروں کے قریب پارکنگ کی قلت

صارفین پارکنگ کے مسئلہ سے پریشان حال، بلدیہ کو فوری توجہ دینے کی ضرورت

حیدرآباد۔15اپریل(سیاست نیوز) شہری علاقو ں میںموجود رعیتوبازاروں کے قریب حکومت کی جانب سے پارکنگ کی فراہمی کے اقدامات کو ممکن بنانے کیلئے شہری انتظامیہ‘ ٹریفک پولیس اور محکمہ زراعت و مارکیٹنگ کی جانب سے اقدامات کئے جانے ضروری ہیں کیونکہ شہر حیدرآباد اور ریاست کے دیگر شہروں میں جہاں رعیتوبازار موجود ہیں ان کے قریب پارکنگ کی سہولت موجود نہ ہونے کے سبب شہریوں کو مشکلات کے ساتھ ساتھ رعیتو بازار میں تجارت کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ شہر حیدرآباد میں موجود رعیتو بازاروں کے قریب پارکنگ کی فراہمی کیلئے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کو متعدد مرتبہ توجہ مبذول کروائی جانے کے باوجود اس مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کے سبب رعیتو بازار پہنچنے والوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو رعیتو بازار میں کاروبار کر رہے ہیں۔رعیتو بازار میں روزانہ خریداروں کی بڑی تعداد ترکاری وغیرہ کی خریدی کیلئے پہنچتی ہے لیکن انہیں رعیتو بازاروں میں پارکنگ جیسی اہم سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے تو ایسی صورت میں عوام اور تاجرین دونوں کیلئے ہی سہولت بخش ثابت ہوگا۔رعیتو بازار کے قریب پارکنگ کی سہولت کے سلسلہ میں رعیتو بازار کے ذمہ دار عہدیداروں کے توسط سے اب تک متعدد مرتبہ نمائندگیاں کی جا چکی ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی اثر نہیں ہوا اور اب حکومت کی جانب سے عصری رعیتو بازار کی تعمیر کے اعلانات کئے جا رہے ہیں ۔رعیتو بازار میں تجارت کرنے والوں کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے رعیتو بازار کو عصری بنائے جانے کے اعلانات قابل ستائش ہیں لیکن جن رعیتو بازاروں کے قریب پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کے سبب ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کے اقدامات کئے جانے چاہئے تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT