Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رعیتو بندھو اسکیم سے بڑے زمینداروں کو فائدہ

رعیتو بندھو اسکیم سے بڑے زمینداروں کو فائدہ

کوہیر میں رکن اسمبلی ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کا صحافیوں سے خطاب

کوہیر ۔ /16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی ظہیرآباد و پی ایس سی چیرمین نے کوہیر منڈل مستقر میں واقع ہائی اسکول میں رعیتو بندھو پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کسانوں میں چیکس اور پٹہ پاس بک تقسیم ، بعد ازاں گیتا ریڈی نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ ریاستی تلنگانہ حکومت نے کسانوں کو فی ایکر 4 ہزار روپئے دو فصلوں کیلئے 8 ہزار روپئے تقسیم کررہی ہے ۔ اس سے بڑے زمینداروں کو زیادہ فائدہ ہورہا ہے ۔ چھوٹے کسانوں ایک ایکر یا دو ایکر زمین والے کسان پریشان حال ہیں ۔ انہوں نے کہا چھوٹے کسانوں کو 15 تا 20 ہزار روپئے دیئے جائیں ۔ اجوان ، کپاس اور ادرک کے کسانوں کو تخم ریزی کے موقع پر زیادہ خرچ آتا ہے ۔ کوہیر منڈل میں زیادہ تر کمرشیل فصلیں اُگاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ صرف 50 فیصد کسانوں میں ہی امداد چیکس اور پٹہ پاس بک تقسیم کئے جارہے ہیں وہ عوام کا پیشہ ہے اور سرکاری خزانہ سے آتا ہے ۔ عوام جو ٹیکس ادا کرتی ہے ۔ ان ہی پر خرچ کیا جارہا ہے ۔ پٹہ پاس میں اور چیکوں میں کئی غلطیاں ہونے کی شکایت درج کی جارہی ہے ۔ موضع دگوال ، بڑم پیٹ ، پرسایلی اور ماچرریڈی کے علاوہ کوہیر مستقر میں سینکڑوں کی تعداد میں کسانوں میں چیکس اور پٹہ پاس نہیں دیا گیا ۔ ان مواضعات میں محکمہ جنگلات کی اراضی ہونے کا دعویٰ پیش کیا ۔ انہوں نے محکمہ ریونیو کے عہدیدار سے سوال کیا ہے کہ ان تمام کسانوں کو کیوں اور کس طرح پٹہ پاس جاری کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا سادہ بیع نامہ والے کسانوں کو چیکس نہیں دیا گیا ہے ۔ گیتا ریڈی نے کہا مستحق تمام کسانوں کو چیکس اور پٹہ پاس بک ملنے تک کانگریس پارٹی خاموش نہیں رہے گی ۔ کانگریس پارٹی اس کے خلاف احتجاج کرے گی ۔ اس موقع پر محمد شوکت علی ، سابقہ صدرنشین کوہیر منڈل ، محمد اشرف علی کوآپشن ، محمد جلیل احمد سابقہ کوآپشن ، سید ریاض الدین ، محمد ارشد علی ، رام داس سرپنچ کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT