Thursday , January 17 2019

رعیتو بندھو اسکیم سے حاصل شدہ رقم چوری ہونے سے دل برداشتہ کسان نے خود کشی کی

محبوب نگر : ایک کسان نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت ملنے والی رقم سرقہ ہونے سے دل برداشتہ ہوکر پھانسی لے کر خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ منڈل کے گنگا پور گاؤں کے رہنے والے ۶۲؍ سالہ ملیا نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت چالیس ہزار روپے حاصل ہوئے ۔

ملیا نے بنک سے رقم لاکر گھر میں رکھا جہاں سے کسی نا معلوم فرد نے سرقہ کرلیا ۔اس واقعہ سے ملیا کو بیحد صدمہ پہنچا ۔ او راتوار کی شب ایک درخت سے پھانسی لے کر اس نے خود کشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT