Sunday , May 27 2018
Home / Top Stories / ’رعیتو بندھو اسکیم کیخلاف نازیبا تبصرہ پر زبان کاٹ دی جائیگی‘

’رعیتو بندھو اسکیم کیخلاف نازیبا تبصرہ پر زبان کاٹ دی جائیگی‘

چیکس لینے والے کسانوں پر بی جے پی لیڈر کے ریمارکس پر ایٹالہ راجیندر کا انتباہ

حیدرآباد۔ 13 مئی (این ایس ایس) وزیر فینانس ایٹلا راجیندر نے رعیتو بندھو اسکیم کے خلاف بیانات دینے والے بی جے پی قائدین کی سخت مذمت کی اور خبردار کیا کہ ایسے قائدین کی زبان کاٹ دی جائے گی۔ وزیر فینانس نے کریم نگر کے کسانوں میں پٹہ پاس باکس اور امدادی چیکوں کی تقسیم کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ایک لیڈر کے ان تبصروں کی مذمت کی۔ جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ’کئی کسان رعیتو بندھو چیکس حاصل کرنے کے بعد ’بیئر (شراب) پی رہے ہیں‘۔ ایٹلا نے یہ برہمی کے ساتھ بی جے پی قائدین سے استفسار کیا کہ ’’کسانوں کے خلاف اس قسم کے غلط اور اشتعال انگیز تبصروں کی وہ (بی جے پی) قائدین جرأت ہی کیسے کرسکتے ہیں؟ ٹی آر ایس قائد نے یہ کہتے ہوئے سب کو چونکا دیا کہ ’’کسانوں کی توہین کے رویہ سے باز نہ آنے والے اس قسم کے بدتمیز قائدین کی زبانیں کاٹ دی جائیں گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’رعیتو بندھو اسکیم ملک بھر میں منفرد ہمہ کسانوں کی فلاح و بہبود کا ایسا کوئی نظریہ پہلے کبھی کسی ریاست نے پیش نہیں کیا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جو خود بھی ایک کسان سرمایہ کاری اور زراعت کی مشکلات سے اچھی طرح واقف ہیں چنانچہ فصل سرمایہ کاری اسکیم متعارف کئے ہیں۔ فصل سرمایہ کاری کے ذریعہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کے سی آر حکومت کی طرف سے تاحال 12,000 کروڑ روپئے کی خطیر رقم خرچ کی گئی اور ریاست تلنگانہ نے ایک مثال قائم کرتے ہوئے کسانوں کی فلاح و مدد کے لئے ملک و قوم کو ایک راستہ دکھایا گیا ہے۔ ایٹلا راجیندر نے مزید کہا کہ اس سے کسانوں کو کافی مدد ملے گی اور سود خوروں سے قرض لینے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی اور وہ بہترین کاشت پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی کانگریس حکومت کئی شعبوں میں عوامی دولت لوٹ چکی ہے لیکن ٹی آر ایس حکومت 17,000 کروڑ روپئے کے زرعی قرض معاف کرچکی ہے۔ پانی کے بلس معاف کردیئے گئے اور روزانہ چوبیس گھنٹے مفت برقی سربراہ کی جارہی ہے، تاہم بی جے پی اور کانگریس قائدین محض سیاسی مفادات کے لئے نازیبا تبصرے کررہے ہیں۔ اس قسم کے سفاکانہ ریمارکس کے باوجود کے سی آر حکومت ریاست میں عوام کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی اسکیمات پر عمل آوری سے گریز نہیں کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT