Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / رفائیل اوراینجل فیفا کرپشن مقدمہ سے بری

رفائیل اوراینجل فیفا کرپشن مقدمہ سے بری

نیویارک ۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا کرپشن معاملے  نے نیا رخ  اختیار کرلیا ہے جیسا کہ  امریکی عدالت کی جانب سے دو اعلیٰ  عہدیداروں کو بدعنوانی کے الزامات سے بری کردیا گیا۔جبکہ یورپین فٹ بال اسوسی ایشن کے معطل سربراہ مائیکل پلاٹینی نے فیفا ایتھکس کمیٹی کی جانب سے مقدمہ کی سماعت کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب ہونڈراس فٹبال اسوسی کے 1990 تا 1994 تک صدر رہنے والے رفائیل کلیاس اور سائوتھ امریکن فٹ بال کنفیڈریشن کے سابق صدر یواین اینجل رفائیل پر رشوت لینے کے الزامات درست ثابت نہیں ہوئے اور انہیں بری کردیا گیا ہے۔ مذکورہ عہدیدار ان 41  عہدیداروں میں شامل تھے جن پر امریکی حکام کی جانب سے کرپشن الزامات عائد کئے گئے تھے۔ اینجل نیپائوٹ اور رفائیل کلیاس نے اس سلسلے میں رضاکارانہ طور پر خود کو تحقیقات کیلئے پیش کیا تھا۔ 72 سالہ کلیاس پر 2014، 2018 اور 2022 ورلڈ کپ ٹورنمنٹس کے کوالیفائنگ رائونڈ کے میڈیا اور مارکیٹنگ حقوق کی فروخت کیلئے اسپانوی کمپنی سے جبکہ نیپائوٹ پر سائوتھ امریکن فٹ بال چیمپئن شپ کے کمرشل حقوق کی فروخت کیلئے دو کمپنیز کے درمیان رشوت کا معاہدہ کروانے میں کردار ادا کرنے کا الزام تھا۔ خیال رہے کہ مقدمہ میں فیفا کے صدر سیپ بلاٹر اور یوئیفا کے سربراہ مائیکل پلاٹینی بھی معطل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT