رفیق رجوانہ پنجاب کے نئے گورنر

ملتان ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدرِ پاکستان نے وزیرِ اعظم نواز شریف کی سفارش پر محمد رفیق رجوانہ کو صوبہ پنجاب کا نیا گورنر تعینات کر دیا ہے۔ملک رفیق رجوانہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان سے ہے اور وہ 2012 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملک کے ایوانِ بالا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے

ملتان ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدرِ پاکستان نے وزیرِ اعظم نواز شریف کی سفارش پر محمد رفیق رجوانہ کو صوبہ پنجاب کا نیا گورنر تعینات کر دیا ہے۔ملک رفیق رجوانہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان سے ہے اور وہ 2012 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملک کے ایوانِ بالا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم نے رفیق رجوانہ کی تعیناتی کا فیصلہ جمعرات کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کے بعد کیا تھا۔پی ٹی وی کے مطابق تعیناتی کے بعد سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے رفیق رجوانہ نے کہا کہ وہ اس عہدے کے لیے اعتماد کیے جانے پر ممنون ہیں اور پارٹی کی قیادت کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی جنوبی پنجاب کے لیے اچھی خبر ہے اور وہ اس خطے کی محرومیوں کے ازالے کی کوششیں کریں گے۔رفیق رجوانہ کا نام ماضی میں بھی اس وقت اس عہدے کے لیے سامنے آیا تھا جب 2013 میں مخدوم احمد محمود نے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔تاہم اس وقت پنجاب کی گورنری چوہدری محمد سرور کے حصے میں آئی تھی جو جاریہ برس کے آغاز میں مستعفی ہو گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT