Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / رقمی معاملہ داری میںدھوکہ دہی کا شاخسانہ

رقمی معاملہ داری میںدھوکہ دہی کا شاخسانہ

ڈرائیور اور ساتھی گرفتار ‘ملزمین کی عدالتی تحویل

ڈرائیور اور ساتھی گرفتار ‘ملزمین کی عدالتی تحویل
حیدرآباد 22 مئی ( سیاست نیوز) رقمی معاملہ میںدھوکہ دہی کی کوشش ڈرائیوراور اس کے ساتھیوں کو مہنگی ثابت ہوئی جنہیں راجندر نگر پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ انسپکٹر راجندر نگر مسٹر امیندر کے مطابق 24 سالہ سید کلیم 29 سال عمر خان ‘22 سالہ یوسف الدین ‘26 سالہ سید ندیم شاہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ کلیم جو پیشہ سے کلینر اور عمر خان جو ڈرائیور بتایا گیا ہے ان دونوں نے منصوبہ تیار کیا۔ ڈی سی ایم گاڑی میں سامان لیکر یہ لوگ نیلور گئے تھے اور واپسی کے دوران ان کے قبضہ میں 2 لاکھ 38 ہزار موجود تھے ۔ انہوں نے ایک منصوبہ تیار کیا اور ان کے دو ساتھیوں یوسف اور ندیم کو طلب کرلیا ۔ انہوں نے گاڑی میں رقم رکھنے اور چائے نوشی کے دوران گاڑی سے رقم کا سرقہ ہونے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے اس پر عمل کیا ۔ اور اپنے سیٹھ اکرم خان کو اطلاع دی کہ رقم کا سرقہ ہوگیا ہے ۔ اکرم خان کی شکایت پر پولیس نے ڈی سی ایم کے ڈرائیور اور کلینر کو حراست میںلیتے ہوئے پوچھ تاچھ کی اور شبہ کی بنیاد پر ان کی تفتیش کی جس کے دوران انہوں نے اپنے جرم کو قبول کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT