Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / رقم نہ دینے پر خود سوزی

رقم نہ دینے پر خود سوزی

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک نوجوان نے مئے نوشی کے لیے رقم نہ دینے پر خود سوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ راجیش جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ ہمایوں نگر پوچماں بستی میں رہتا تھا ۔ 13 جنوری کے دن اس نے مئے نوشی کے لیے اپنی ماں سے 100 روپئے طلب کئے ۔ انکار پر دل برداشتہ ہو کر راجیش نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی جو کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT