Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / رقم نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا

رقم نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) بیروزگار شخص نے مئے نوشی کیلئے رقم نہ دینے پر بیوی کو زندہ جلادیا۔ یہ انسانیت سوز واقعہ ملکاجگیری پولیس حدود میں پیش آیا جہاں سرینواس نامی شخص نے اپنی بیوی 32 سالہ ناگامنی کا مبینہ طور پر بے رحمانہ انداز میں زندہ جلادیا۔ یہ خاندان آئی این نگر ملکاجگری علاقہ میں رہتا ہے۔ سرینواس بیروزگار اور شراب کے نشہ کا عادی بتایا گیا ہے جو اکثر گھریلو ملازمہ کا کام کرتے ہوئے گھر کے اخراجات برداشت کرنے والی اپنی بیوی ناگامنی سے شراب نوشی کیلئے رقم طلب کرتا تھا۔ 15 اکٹوبر کو اس نے اپنی بیوی سے شراب نوشی کیلئے رقم مانگی۔ تاہم بیوی نے انکار کردیا اور رقم نہ ہونے کا بہانہ بنایا جس کے بعد سرینواس نے اپنی بیوی کو سیل فون دینے کا مطالبہ کیا تاکہ سیل فون فروخت کرتے ہوئے شراب کیلئے رقم حاصل کرے۔ اس بات سے انکار پر برہمی کا شکار سرینواس نے اپنی بیوی پر کیروسن ڈال کر آگ لگا دی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT