Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / رقم واپس نہ کرنے پر ایک شخص کی خودسوزی

رقم واپس نہ کرنے پر ایک شخص کی خودسوزی

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) قرض کے طور پر لئے گئے 6 سو روپئے واپس نہ کرنے پر دالبرداشتہ ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے علاقہ چنگامول پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ گوری شنکر نے 7 ڈسمبر کو اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص نے محض 6 روپئے ادا نہ کرنے کی صورت میں یہ انتہائی اقدام کیا ۔ گوری شنکر پیشہ سے مزدور تھا اور گڈور ضلع رنگاریڈی میں رہتا تھا۔ اس نے اپنے ساتھی مزدور متو نائیک کو شراب نوشی کیلئے 6 سو روپئے قرض دیا تھا اور اس رقم کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا ۔ جب گوری شنکر سے پیسے واپس مانگا تو نائیک گالی گلوج کرتے ہوئے گوری کو ہراساں کر رہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT