Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / رقّہ شہر داعش سے مکمل طور پر پاک

رقّہ شہر داعش سے مکمل طور پر پاک

بیروت ۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کرنے والے سب سے بڑے گروپ المرصد کے مطابق سیریئن ڈیموکریٹک فورسز رِقّہ شہر کو داعش تنظیم سے مکمل طور پر پاک کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ المرصد نے بتایا کہ رقّہ میں داعش کے غیر ملکی عناصر نے خود کو بین الاقوامی اتحاد کے حوالے کر دیا۔ایس ڈی ایف کے سرکاری ترجمان طلال سلو نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بذریعہ ٹیلی فون بتایا کہ “رقّہ میں عکسری کارروائیں اختتام کو پہنچ گئی ہیں اور شہر پر مکمل طور پر ہماری فورسز کا کنٹرول ہے”۔سلو کے مطابق اس وقت شہر کو غیر فعّال گروپوں اور بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی کارروائی جاری ہے جن کو دہشت گردوں نے شہر کے بیچ نصب کیا۔ایک عینی شاہد نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایس ڈی ایف نے جس کو امریکہ کی سپورٹ حاصل ہے منگل کے روز رقّہ اسٹیڈیئم کے اندر اپنا پرچم لہرا دیا۔ یہ داعش تنظیم کے قبضے میں باقی رہ جانے والا آخری ٹھکانہ تھا۔اس سے قبل منگل کے روز ہی ایس ڈی ایف نے داعش تنظیم کے بقیہ ماندہ عناصر کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد شہر کے اہم مقامات الوطنی ہسپتال اور النعیم چورنگی پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔رقہ کے معرکے کے آخری مرحلے کے اعلان کے وقت سے ایس ڈی ایف رقہ کے شمال مغربی علاقے میں پیش رفت یقینی بنانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT