Friday , December 15 2017
Home / دنیا / رقہ میں شہریوں کے تحفظ کویقینی بنایاجائے : گوٹیرس

رقہ میں شہریوں کے تحفظ کویقینی بنایاجائے : گوٹیرس

اقوام متحدہ۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے شام کے رقہ میں لڑائی میں شامل سبھی گروپوں سے بین الاقوامی قوانین کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ،اور وہاں پھنسے ہوئے لوگوں تک انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔مسٹر گوٹیرس کے ترجمان نے ایک بیان جاری کر کے کل کہا کہ شام کے تازہ حالات کو دیکھتے ہوئے وہاں سفارتکاری کے عمل کو ایک بار پھر سے مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ مسٹر گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن ڈی مستورا کو شام میں قیام امن کیلئے اگلے دور کے مذاکرات میں سبھی گروپوں کو شامل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔قابل غور ہے کہ شام کے سلسلہ میں مذاکرات اس مہینے کے آخر یا نومبر کے آغاز میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT