Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / رقہ پر تاریخی فتح ، اقتدار کی متعاقب منتقلی

رقہ پر تاریخی فتح ، اقتدار کی متعاقب منتقلی

رقہ (شام) ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرد زیرقیادت فوج نے رقہ سے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کا تخلیہ کرواتے ہوئے آج اس پر ’’تاریخی فتح‘‘ حاصل کرلی۔ تاہم عہد کیا کہ اقتدار منتخبہ انتظامیہ کے حوالہ کردیا جائے گا۔ تین دن قبل پوری طرح شام کے جنوبی شہر رقہ پر قبضہ مکمل ہوگیا تھا لیکن دولت اسلامیہ اس کے داخلی حصوں پر ہنوز قابض تھا۔ شام کی ڈیموکریٹک افواج نے آج شہر رقہ کو دولت اسلامیہ کے قبضہ سے مکمل طور پر نجات دلادی۔ تاہم اقتدار کو رقہ کی سیول کونسل کو منتقل کرنے کا اعلان کیا لیکن کہا کہ اس سے قبل آرڈیننس کا اجراء ضروری ہوگا۔ فوج کے ترجمان تلال سیلو نے جنگجوؤں اور کونسل کے ارکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت اسلامیہ پر جاریہ ہفتہ کی فتح کا سہرا ’’تمام عالم انسانیت کے سر ہے‘‘۔ تین سال تک رقہ پر دولت اسلامیہ کا قبضہ رہا جس نے اس کے حکمرانی کے مراکز کا استحصال کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف تشہیر کا سلسلہ جاری رکھا تاکہ یہاں جہادی مملکت قائم کی جاسکے۔ عراق اور شام میں ایک کے بعد ایک اپنے مستحکم قلعوں کی فتح کے بعد جہادیوں کی مملکت نے 2014ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی حقیقی جسامت سے سکڑ کر صرف 10 فیصد حصہ تک محدود رہ گئی ہے۔ رقہ کی فتح اس کے تابوت میں آخری کیل ہے۔

TOPPOPULARRECENT