Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / رمضان المبارک انتظامات کے سلسلہ میں آج جائزہ اجلاس

رمضان المبارک انتظامات کے سلسلہ میں آج جائزہ اجلاس

حیدرآباد۔ 25۔ مئی  ( سیاست نیوز) رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی صدارت میں کل 26 مئی کو سکریٹریٹ میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد رمضان المبارک کے دوران مختلف محکمہ جات کی ذمہ داریوں کا تعین کرنا اور صحت و صفائی کے علاوہ برقی و آبرسانی کی موثر سربراہی کو یقینی بنانا ہے ۔ ہر سال رمضان المبارک سے قبل سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اس طرح کا اجلاس طلب کیا جاتا ہے لیکن اس طرح کے اجلاس محض روایت سے ہٹ کر کچھ بھی نہیں۔ عہدیدار اجلاس میں بہتر انتظامات کے وعدے کرتے ہیں لیکن اجلاس کے اختتام کے ساتھ ہی اپنی ذمہ داری کو بھلا دیتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ مختلف محکمہ جات کے امیدواروں میں جوابدہی کی کمی اور ان سے جواب طلب کرنے کی مشنری موجود نہیں جس کے باعث رمضان المبارک میں کسی نہ کسی طرح روزہ داروں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انتظامات کیلئے اجلاس میں ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل نگرانکار کمیٹی تشکیل دی جائے جو ماتحت عہدیداروں سے جواب طلب کرے۔ تمام عہدیداروں کے ٹیلیفون نمبرات عوام کیلئے جاری کردیئے جائیں تاکہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں راست طور پر ان سے رجوع کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT