Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رمضان المبارک قرآن پاک کی تلاوت کا مہینہ ہے

رمضان المبارک قرآن پاک کی تلاوت کا مہینہ ہے

ناندیڑ۔2 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب شہر کے بیشتر علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے دعوت تبلیغ کا کام بڑے اہتمام سے کیا جارہا ہے۔اسی پس منظر میں آج جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوںمیں واقع سرکل کے ذمہ داران نے دعوت تبلیغ کے سلسلے میں برادر طن سے ملاقات کر اُنھیں مراٹھی ، ہندی قرآن پا

ناندیڑ۔2 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب شہر کے بیشتر علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے دعوت تبلیغ کا کام بڑے اہتمام سے کیا جارہا ہے۔اسی پس منظر میں آج جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوںمیں واقع سرکل کے ذمہ داران نے دعوت تبلیغ کے سلسلے میں برادر طن سے ملاقات کر اُنھیں مراٹھی ، ہندی قرآن پاک کاہدیہ پیش کیا ۔ اسی طرح برادر وطن میں اسلام سے متعلق مختلف دعوتیں کتابوں کا سیٹ بھی تقسیم کیا گیا۔ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے سرکل کے ذمہ داران جب برادر وطن سے ملاقات کیلئے گئے تو برادر وطن نے اُن کی باتوں کو پر سکون انداز میں سماعت کرتے ہوئے ایک رب العزت ہونے کی گہواہی دی۔ رمضان المبارک مہینہ قرآ ن پاک کی تلاوت کا مہینہ ہے۔ اسی مبارک مہینے میں جہاں مسلمان رب العزت کے ذکر ، واذکار اور کلام پاک کی تلاوت میں مصروف رہتے ہیں وہیں جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوں کے سرکل میں دعوت تبلیغ کے سلسلے میں برادر وطن سے ملاقات کر اُن قرآن پاک کا ہدیہ پیش کیا جارہا ہے۔ساتھ ہی اس ملک و ضلع میں امن و سکون کی برقراری کیلئے دُعائوں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT