Friday , December 15 2017
Home / دنیا / رمضان المبارک میں بچوںکو غذائی عطیات کیلئے ’’شیردی میل ایپ‘‘

رمضان المبارک میں بچوںکو غذائی عطیات کیلئے ’’شیردی میل ایپ‘‘

بیروت ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ’’شیردی میل ایپ‘‘ نامی ایپ کے ذریعہ جسے اقوام متحدہ عالمی غذائی پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعہ عطیات دینے والے مقدس ماہ رمضان کے دوران مصائب کے شکار شامی پناہ گزینوں کیلئے اپنے اسمارٹ فون پر صرف ایک بٹن دبا کر اپنی امداد کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ’’شیردی میل ایپ‘‘ کا عربی ورژن بھی تیار کرلیا گیا ہے جو رمضان المبارک کے مطابقت رکھے ہوئے لبنان میں موجود پناہ گزین بچوں کیلئے بروقت امداد کا باعث بن چکا ہے۔ عطیہ کنندگان 50 امریکی سنیٹس کے عطیہ کے ذریعہ متعدد ممالک میں موجود پناہ گزینوں کیلئے مکمل ایک دن کے کھانے کا انتظام کرواسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈبلیو ایف پی لبنان کنڑی ڈائرکٹر اور نمائندہ ڈومنیک ہنرچ نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب ہمیں یہ تعلیم دیتا ہیکہ سماج کے پسماندہ اور غربت کی سطح سے نیچے زندگی گذارنے والوں کی مدد کی جائے اور ان کے ساتھ وہ سب کچھ مل باٹ کر کھائیں جو نعمتیں اللہ نے آپ کو دے رکھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT