Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / رمضان المبارک میں مسلم ملازمین کو وقت کی رعایت

رمضان المبارک میں مسلم ملازمین کو وقت کی رعایت

حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) حکومت نے رمضان المبارک کے دوران مسلم سرکاری ملازمین کو 4 بجے دن دفتر سے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپال سکریٹری آدھر سنہا نے تمام محکمہ جات کو سرکیولر جاری کیا۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے اس سلسلہ میں حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مسلم ملازمین کو 4 بجے جانے کی اجازت دینے کی خواہش کی گئی تھی۔ ہر سال کی طرح جاریہ سال رمضان المبارک میں تمام مسلم سرکاری ملازمین بشمول ٹیچرس اور آؤٹ سورسنگ ملازمین جو سرکاری دفاتر میں کام کرتے ہیں وہ تمام ایام کار میں 6یا 7 جون سے رمضان کے دوران عیدالفطر تک 4 بجے دفاتر اور اسکولس سے جاسکتے ہیں تاکہ رمضان کی عبادات کی انجام دہی میں سہولت ہو۔

TOPPOPULARRECENT