Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رمضان المبارک نفس پہ قابو پانے کا مہینہ

رمضان المبارک نفس پہ قابو پانے کا مہینہ

سنگاریڈی ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی شعبہ خواتین کی جانب سے جلسہ استقبال رمضان میں نسیم سلطانہ معاون ناظمہ شعبہ خواتین حلقہ تلنگانہ نے خطاب کرتے ہئوے کہا کہ اپنے آپ کو اﷲ رب العزت سے قریب کرنے کا مہینہ آگیا ۔ اس ماہ میں اﷲ سے تعلق کو مضبوط کرتے ہوئے آپسی دشمنی و کدورت کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیادہ سے زیا

سنگاریڈی ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی شعبہ خواتین کی جانب سے جلسہ استقبال رمضان میں نسیم سلطانہ معاون ناظمہ شعبہ خواتین حلقہ تلنگانہ نے خطاب کرتے ہئوے کہا کہ اپنے آپ کو اﷲ رب العزت سے قریب کرنے کا مہینہ آگیا ۔ اس ماہ میں اﷲ سے تعلق کو مضبوط کرتے ہوئے آپسی دشمنی و کدورت کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیادہ سے زیادہ نیکیوں کو پروان چڑھانے کی کوشش کریں۔ اخلاقی کمزوریوں کو دور کرنے اپنے اعمال کا جائزۃ لیں ۔ اس ماہ میں قرآن کا نزول ہوا ہے ۔ قرآن کو زیادہ سے زیادہ پڑھنے اس پر غور کرنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ اﷲ کے رسول نے فرمایا اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے بندہ روزہ میرے لئے رکھتا ہے میں اس کا بدلہ دوں گا اور یہ مہینہ نفس پر قابو پانے کا ہے ۔ عالمہ فردوس فاطمہ قرآن کاپیغام کے عنوان پر مخاطب کیا ۔ اﷲ رب العزت فرماتا ہے کہ ہم نے قرآن کو رمضان میں نازل کیا اوریہ تمام انسانوں کیلئے ہدایت کا پیغام ہے اور جو لوگ ا اور روز آخرت پر یقین رکھتے اس قرآن سے نصیحت حاصل کرتے ہیں۔ عطیہ فاطمہ ضلعی ناظم جمع اسلامی ہند میدک نے انفاق فی سبیل اﷲ کے عنوان سے مخاطب کیا اور کہاکہ زکوٰۃ کے معنی پاک کرنے کے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ قرآن میں جہاں نماز کا ذکر فرمایا اس کے ساتھ زکوٰۃ کا حکم فرمایا ۔ زکوٰۃ ادا کرنے سے ایمان تازہ رہتا ہے ۔رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا عاملین زکوٰۃ کو اس حال میں رخصت کرو کے وہ تم سے خوش ہوجائیں۔ صدقہ و فطر کے ذریعہ غرباء و یتیموں کا خیال رکھیں۔ رفعت جہاں توبہ و استغار کے عنوان سے مخاطب ہوئے اور فرمایا اﷲ کو کثرت سے یاد کرو ، اﷲ کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان ہوگا ۔ سارہ تبسم رمضان المبارک کی تیاری کیوں اور کیسے کے عنوان سے خطاب کیا ۔ رضیہ مسرور نے بھی خطاب کیا ۔ شازیہ ناظرین نے ترانہ پیش کیا۔ ترنم نشاط ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی نے افتتاحی کلمات پیش کیں ۔ جلسہ کے آغاز آفرین سلطانہ کے تلاوت و ترجمیانی سے ہوا اور اس جلسہ کی نظامت قیصر بیگم نے کی ۔ خواتین کی بڑی کثیرتعداد نے شرکت کرتے ہوئے اس جلسہ کلی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT