Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ،مساجد میں خصوصی دعائیں

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ،مساجد میں خصوصی دعائیں

تاریخی مکہ مسجد اور جامع مسجد چوک میں سب سے بڑا اجتماع

حیدرآباد۔15جون ( سیاست نیوز ) شہر کی مختلف مساجد میں آج عامتہ المسلمین نے بہ چشم نم ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کو وداع کیا اور رب کائنات کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگی ۔عشرۂ رحمت کے اختتام پر شہر کی بیشتر مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئی اور جن مساجد میں صلواۃ التراویح میں تین پارے کلام مجید سنائی جا رہی تھی وہاں دعائے ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ تاریخی مکہ مسجد میں دعائے ختم قرآن کے موقع پر سب سے بڑا اجتماع دیکھا گیا جہاں مولانا حافظ محمد رضوان قریشی خطیب و امام مکہ مسجد نے عشرۂ رحمت کے دوران تین پارے کلام مجید سنائی۔ مکہ مسجد کے علاوہ جامع مسجد چوک میں بھی دعائے ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا جہاں مولانا سید شاہ مرتضی علی صوفی نے نماز تراویح میں تین پارے کلام اللہ سنانے کی سعادت حاصل کی۔جامع مسجد دلی دروازہ نیا پل میں حسب عمل در آمدقدیم رئیس الحفاظ حضرت مولانا حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی ناظم و مہتمم دارالعلوم النعمانیہ نے نماز تراویح میں تین پارے کلام مجید سنائی۔علماء اکرام نے عامتہ المسلمین با لخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ رحمتوں کے عشرے میں جس طرح عبادتوں میں مصروف رہے اسی طرح عشرۂ مغفرت کے دوران بھی اللہ کو راضی کروانے کی کوشش کریں۔ ماہ رمضان المبارک کی ہر ساعت انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اسی لیئے کسی بھی ساعت کو فضول ضائع کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عباتوں پر توجہ مرکوز کریں۔ مصلیان مکہ مسجد نے مسجد کے باہر پولیس کے گاڑیوں کی جانب سے بار بار ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے سائرن بجائے جانے سے نماز کے خشوع و خضوع کے متاثر ہونے کی شکایت کرتے ہوئے اپیل کی کہ دوران نماز پولیس کی گاڑیوں کو سائرن بجانے سے اجتناب کی ترغیب دی جائے تاکہ مصلیوں کا خشوع و خضوع برقرار رہ سکے۔ علماء نے نوجوانوں سے اپیل کی کے وہ ماہ رمضان المبارک کی راتوں کو خرافات کی نذر نہ کریں بلکہ ان راتوں میں اللہ رب العزت کومناتے ہوئے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں۔
تلنگانہ میں 75000 کروڑ روپئے کی آئی ٹی برآمدات
حیدرآباد۔/15جون، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے کہا کہ ریاست میں آئی ٹی اور آئی ٹی سے مربوط خدمات کی برآمدات سال 2015-16کے درمیان 75070 کروڑ روپئے کی ہے اس میں گذشتہ سال کے مقابل 13.26فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014-15میں آئی ٹی برآمدات 66,276کروڑ روپئے تھی۔ ہمارا مقصد 2019تک حکومت کے دور اقتدار میں آئی ٹی شعبہ کو مزید ترقی دینا ہے۔ تلنگانہ میں آئی ٹی شعبہ کے ذریعہ گذشتہ ایک سال کے دوران 35611 پروفیشنلس کو روزگار فراہم کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی ریاست میں 407385 نوجوانوں کو روزگار حاصل

TOPPOPULARRECENT