Monday , May 28 2018
Home / Top Stories / رمضان المبارک کا چاندنظر آگیا امارت شرعیہ ہند کا اعلان

رمضان المبارک کا چاندنظر آگیا امارت شرعیہ ہند کا اعلان

نئی دہلی16مئی(پریس ریلیز) آج ابھی بعد نماز مغرب رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا نیاز احمد فاروقی کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود تھا ، چاند نظر نہیں آیا، ا لبتہ نیلور آندپردیش،چتر ا درگا کرناٹک اور تمل ناڈو کے مختلف مقامات سے رویت عام کی متعدد معتبر اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس لئے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ کل بتاریخ17مئی 2018 بروزجمعرات رمضان المبارک 1439ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور آج رات سے تراویح کا اہتمام ہو گا۔
٭٭ حضرت مولانا عبدالجلیل قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ آج /16 مئی 2018 مطابق /29 شعبان روز چہارشنبہ کو پھلواری شریف میں رمضان المبارک کا چاند نہیں دیکھا گیا ، لیکن چینائی ، بنگلور وغیرہ سے چاند دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔ جن کی تصدیق کرلی گئی ہے ۔ اس لئے /17 مئی 2018 ء روز جمعرات کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی ۔ تمام مسلمان کل جمعرات سے رمضان المبارک کا روزہ رکھیں ۔

TOPPOPULARRECENT