Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / رمضان المبارک کیلئے سعودی‘ ترکی ایران بیلجیم کے جائے نماز اور وال پیس کی نمائش اور فروخت

رمضان المبارک کیلئے سعودی‘ ترکی ایران بیلجیم کے جائے نماز اور وال پیس کی نمائش اور فروخت

اسکول اور کالج کے طلبہ کیلئے محمد کیپ مارٹ کے بے وزن بیاگس: منیجنگ پارٹنر  الیاس بخاری
حیدرآباد۔23مئی (راست) محمد کیپ مارٹ میں رمضان شاپنگ فیسٹول اور مانسون میلہ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ رمضان المبارک میں حسب روایت جائے نماز ‘ ٹوپی ‘ کرتے پاجامے ‘ لیڈیز ڈریس میٹیریلس کی نمائش اور فروخت کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ مانسون میلہ میں اسکولی بیگس ‘ برساتیاں ‘  ہر قسم کے رین کوٹس جیکٹس دستیاب رہیں گے۔ الیاس بخاری نے رمضان المبارک میں جائے نمازوں سے متعلق بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کے استقبال کے طور پر محمد کیپ مارٹ مدینہ سرکل حیدرآباد نے دنیا کی مشہور و معروف کارپٹ مینوفیکچررس کمپنیز کے تیار کردہ جائے نماز کے ہمہ اقسام کے کلکشن کو عامۃ المسلمین کے لئے فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔ آج منیجنگ ڈائرکٹر محمد کیپ مارٹ جناب الیاس بخاری نے بتایا کہ سعودی عرب‘ ترکی‘ بیلجیم‘ ایران کی مشہور معرو ف کارپٹ کمپنیز کے تیار کردہ خصوصی جائے نمازکا زبردست اسٹاک طلب کرلیا گیا۔ ایک انفرادی مصلی کا سائز  عام طور پر 2×4 فٹ ہوتا ہے اور مساجد کے لئے فراہم کی جانے والی جائے نماز کا ایک رول بیاسی فٹ ہوتا ہے۔ انفرادی یا ایک مصلی کے لئے استعمال کی جانے والی جائے نماز کی قیمت اس کے معیار اور برانڈ کے مطابق ہوتی ہے۔ مختلف اقسام‘ ڈیزائین‘ خوش رنگ‘ جاذب نظر‘ جائے نماز کی رمضان المبارک میں فراہمی محمد کیپ مارٹ کی روایت بن چکی ہے۔ اس کے علاوہ وال پیس  بھی ہمہ اقسام کے دستیاب ہیں۔ مقدس مقاما ت کے ڈیزائن کے ساتھ یہ وال پیس دیوان خانوں اور گھر کی سجاوٹ کو چار چاند بھی لگادیتے ہیں چونکہ ماہ رمضان المبارک کے دوران یہ فروخت و نمائش کی جارہی ہے اس لئے اس میں کاروباری منافع کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ محمد کیپ مارٹ نے اسکولی بچوں کے لئے ہلکے پھلکے Weight Less اسکول بیاگس متعارف کروائے ہیں۔ نہ صرف اسکول بلکہ کالج بیاگس بھی ویٹ لیس ہوںگے جو سینکڑوں اقسام میں دستیاب ہیں۔ محمد کیپ مارٹ مدینہ سرکل حیدرآباد کا قدیم ترین شوروم ہے جس کی ایک برانچ ٹولی چوکی میں قائم ہے اور عابڈس پر جہاں پناہ شو روم ہے۔ اس شوروم میں سر کی ٹوپی سے لے کر مختلف اقسام کے پیراہن‘ لباس‘ پوشاک‘ عبائیں‘ قبائیں‘ شائے‘ مردانہ و زنانہ ملبوسات‘ برساتیاں‘ اسکول بیگس‘ لیدر بیلٹس‘ عینکیں‘ اسکول میٹریلس  کے علاوہ ہر شئے دستیاب ہے۔

TOPPOPULARRECENT